Monday 8 April 2013

ڈاکٹر بنیامین کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد


ٹیم ایگری ہنٹ محمد بنیا مین کو سویڈش ایگری یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکلمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر
بنیامین نے لشکری سنڈی کے فصلوں پر حملے کے وقت اس کے طریقہ اتنخاب کا مطالعہ کیا ہے۔ بنیامین صاحب کی ریسرچ کا حاصل ایسے کیمکل کی دریافت ہے جس کی مدد سے لشکری سنڈی کے پروانوں خصوصا اس کی مادہ جو انڈے دیتی ہے کو پھندوں میں پھنسایا جا سکے گا ۔ ان کی یہ تحقیق مستقبل میں محفوظ ماحول کے طریقہ ہائے سنڈی کش میں معاون ثابت ہو گی ۔ ان کی سوچ یہ ہے کہ اس حوالے سے پاکستان میں جاکر ایک ایسی تحقیقی لیبارٹری بنائی جائے جس سے اس سنڈی کے تدارک میں مدد مل سکے۔ ڈاکٹر بنیامین دو عالمی معیار کے تحقیقی مضامین چھاپ چکے ہیں ، جس کے علاوہ وہ درجن بھر موضوعات پر ان کے تحقیقی مضامین مستقبل قریب میں منظر عام میں آنے والے ہیں۔
ہائیر ایجوکیش کمیشن کے تعاون سے پی ایچ ڈی کی ڈگری پانے والوں میں سے ڈاکٹر بنیامین ایسے لوگ قوم کا سرمایہ ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ پاکستان پلٹ کر یہ لوگ بہتر انداز میں ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔ 
والسلام
رمضان رفیق
ٹیم ایگری ہنٹ

ایگری کلچر اور اس سے متعلقہ سائینسز میں ایگری ہنٹ ہمیشہ سے سراہتی آئی ہے۔ اگر آپ نےاس شعبہ میں کوئی کارہاے نمایاں سر انجام دیا ہے تو آپ ہمارے صٖفحات آپ کی پذیرائی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ 

No comments:

Post a Comment

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...